۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
جشن میلاد پیامبر (ص) بنین

حوزہ / 17 ربیع الاول کو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی مناسبت سے افریقی ملک بنین کے شہر باراکو میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 17 ربیع الاول پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی مناسبت سے بنین کے شہر باراکو میں شیعیان اور محبان اہل بیت علیہم السلام نے جشن کی ایک با وقار تقریب کا انعقاد کیا۔

جشن کی اس تقریب کا اہتمام اس علاقے میں شیعیان اہل بیت علیہم السلام کے ایک علمی مرکز نے کیا تھا اور اس میں لوگوں اور شیعہ علماء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یاد رہے کہ بنین مغربی افریقہ میں واقع ہے۔ وہاں پر فرانسیسی زبان بولی جاتی ہے اور اس ملک کی دو کروڑ کی آبادی میں 30 فیصد سے زیادہ مالکی مذہب کے پیروکار مسلمان ہیں جبکہ اس ملک کے زیادہ تر لوگ عیسائی مذہب کے پیروکار ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .